سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 431پوائنٹس کی کمی

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 431پوائنٹس کی کمی
سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ،100انڈیکس میں 431پوائنٹس کی کمی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان حصص بازار میں آج کاروبار کے دوران سرمایہ کار محتاط نظر آئے جبکہ 100انڈیکس مزید 431 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 900 کی سطح سے بھی نیچے آکر بند ہوا۔

پاکستان حصص بازار میں پہلے رمضان المبارک کے دن حصص کے حجم میں نمایاں کمی دیکھی گئی، ڈیلرز کے مطابق حصص بازار میں صرف 2 ارب 61 کروڑ روپے مالیت کے 5 کروڑ 70 لاکھ حصص کا کاروبار کیا گیا جس کے بعد انڈیکس مزید 431 پوائنٹس کمی سے 41 ہزار 869 کی سطح پر بند ہوا۔دوسری جانب معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس ختم نہ کرنے اور ساتھ ہی موجودہ سیاسی صورتحال پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔

مزید : بزنس


loading...