برگرکنگ سے برگر کھانے کے بعد آدمی کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دراصل برگر میں کیا چیز موجود تھی؟ جان کر آپ بازار کے کھانے سے ہی توبہ کرلیں گے

برگرکنگ سے برگر کھانے کے بعد آدمی کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو ...
برگرکنگ سے برگر کھانے کے بعد آدمی کی طبیعت بگڑ گئی، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دراصل برگر میں کیا چیز موجود تھی؟ جان کر آپ بازار کے کھانے سے ہی توبہ کرلیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(نیوز ڈیسک)بازاری کھانے اگر آپ کو پسند ہیں تو بہت شوق سے کھائیے لیکن یہ ضرور جان لیجئے کہ اس شوق کا انجام کیا ہو سکتا ہے، یعنی اگر برگر کنگ جیسے مشہور برانڈ کا برگر آپ کو منٹوں میں ہسپتال پہنچا سکتا ہے تو باقیوں کی کوالٹی کا اندازہ آپ خود ہی کر لیجئے۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دلی کے رہائشی راکیش کمار نے برگر کنگ سے برگر کھایا تھا لیکن ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس غلطی کا نتیجہ کیا نکلنے والا تھا۔ راکیش نے نئی دلی کے راجیو چوک میٹر وسٹیشن کے قریب واقع برگر کنگ سے برگر کھایا جس کے بعد گلے میں ناقابل برداشت درد شروع ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ برگر کھاتے ہوئے ہی اچانک گلے میں شدید تکلیف محسوس ہوئی اور پھر جی گھبرانے لگا اور قے شروع ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر کنوٹ پلیس کے لیڈی ہارڈنج ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو پتا چلا کہ برگر میں پلاسٹک کا ٹکڑا تھا جس نے خوراک نالی زخمی کر دی تھی۔ پلاسٹک کا ٹکڑا خوراک کی نالی کو زخمی کرتا ہوا معدے میں چلا گیا تھا جس کے باعث قے شروع ہو گئی تھی۔ بیچارہ راکیش اب اندرونی زخموں کا علاج کروا رہا ہے جن کے بھرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔ دوسری جانب یہ انکشاف سامنے آنے پر ریسٹورنٹ کے شفٹ منیجر کو گرفتار کرلیا گیا تاہم جلد ہی اسے رہائی مل گئی۔ بظاہر یونہی لگتا ہے کہ اس کے یا برگر کنگ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہو رہی۔