شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا ،آرمی چیف کی شرکت :آئی ایس پی آر

شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا ،آرمی چیف کی شرکت :آئی ایس پی آر
شہید کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا ،آرمی چیف کی شرکت :آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ روزدہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہیدہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ  سینیر سول و فوجی افسران ،جوانوں اور رشتے داروں  نے بھی شرکت کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شہیدکرنل سہیل عابدکی نمازجنازہ اداکردی گئی ،جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ میں سینیر سول و فوجی افسران ،جوانوں اور رشتے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق شہید کرنل سہیل کوبارہ کہو کے قریب گاوں بوبری میں فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کیاجائیگا,وہ گزشتہ روزکلی الماس بلوچستان میں آپریشن کے دوران شہید ہوئے تھے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی