’’ نیب کو شہبازشریف کے داماد کیخلاف ثبوت مل گیا کہ انہوں نے ۔ ۔۔ ‘‘ ن لیگ کیلئے سب سے پریشان کن خبرآگئی

’’ نیب کو شہبازشریف کے داماد کیخلاف ثبوت مل گیا کہ انہوں نے ۔ ۔۔ ‘‘ ن لیگ ...
’’ نیب کو شہبازشریف کے داماد کیخلاف ثبوت مل گیا کہ انہوں نے ۔ ۔۔ ‘‘ ن لیگ کیلئے سب سے پریشان کن خبرآگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صاف پانی کمپنی سکینڈل میں مزید انکشافات سامنے آ گئے جن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد  علی عمران کی کمپنی کو نوازنے کے لئے مسابقتی ریٹس نظر انداز کئے گئے۔نجی نیوز چینل ’’دنیا نیوز‘‘  کے مطابق صاف پانی کمپنی نے کم ریٹ چھوڑ کر عمران علی یوسف سے تقریباً 35 فیصد مہنگا معاہدہ کیا۔

علی عمران کے پلازے میں صاف پانی کمپنی کا دفتر لینے کیلئے کئی دیگر پلازوں کو نظر انداز کیا گیا۔ پونے گیارہ لاکھ کا دفتر چھوڑ کر ساڑھے 23 لاکھ روپے ماہانہ پر دفتر کرائے پر لیا گیا اور چیک کے ذریعے 2 کروڑ 23 لاکھ 24 ہزار 800 روپے کی ادائیگی کی گئی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دامادعلی عمران کے پلازے میں فلور لینے سے قبل وزیرِاعلی کو بریفنگ دی گئی تھی۔

مزید :

قومی -