ڈاکٹر آصف کرمانی کے ساتھ تلخ کلامی نہیں ہوئی،ہم سب”ووٹ کو عزت دو“ بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں:سعد رفیق

ڈاکٹر آصف کرمانی کے ساتھ تلخ کلامی نہیں ہوئی،ہم سب”ووٹ کو عزت دو“ بیانیہ ...
ڈاکٹر آصف کرمانی کے ساتھ تلخ کلامی نہیں ہوئی،ہم سب”ووٹ کو عزت دو“ بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں:سعد رفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق  نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں، ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی ،ہم سب نواز شریف کے بیانیے ” ووٹ کو عزت دو“ کےداعی اور علمبردار ہیں۔

سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور نہایت قابل احترام ہیں ،ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی،  اس حوالہ سے میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے،ہم سب” ووٹ کو عزت دو“ کے بیانیہ کے داعی اور علمبردار ہیں، پارٹی میں اختلاف را ئے شائستگی سے کیا جاتا ہے۔

واضح رہے میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے مشاورتی اجلاس میں و فاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں شدید تلخ کلامی ہوئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنائیں،جس پر خواجہ سعد رفیق احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئے، اس تلخی اور جھگڑے کے دوران شہبازشریف نے کوئی مداخلت نہیں کی اور خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھتے اور سنتے رہے ، سعد رفیق کو منانے یا روکنے کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور