کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 5 حملہ آور ہلاک:آئی ایس پی آر

کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 5 حملہ آور ہلاک:آئی ...
کوئٹہ میں ایف سی مدد گار سینٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 5 حملہ آور ہلاک:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب فرنٹیئر کور مدد گار سینٹر پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے پانچوں دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پر حملے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بارود اور اسلحہ سے بھری گاڑی میں سوار 5 خود کش بمباروں نے ایف سی سینٹر پر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایف سی کے چاک و چوبند اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں داخل ہونے سے روک دیا۔آئی ایس پی آر کا مزید بتانا تھا کہ ہلاک دہشت گرد بظاہر افغان لگتے ہیں  جبک یہ واقعہ  گزشتہ رات کلی الماس میں اہم دہشتگردوں کی ہلاکت کا ردعمل تھا,سیکیورٹی فورسز علاقے کو کلیئر کر رہی ہیں اورصورتحال قابو میں ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ  اس کارروائی میں چار ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔