احسن اقبال تو ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے لیکن ان پر حملہ کرنے والا ملزم عابد اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟آپ بھی جانئے

احسن اقبال تو ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے لیکن ان پر حملہ کرنے والا ملزم عابد ...
احسن اقبال تو ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے لیکن ان پر حملہ کرنے والا ملزم عابد اس وقت کہاں اور کس حال میں ہے ؟آپ بھی جانئے

  

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرقاتلانہ حملے میں ملوث ملزم عابد حسین کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا ہے۔عدالت نے پولیس کومقدمے کاچالان یکم جون کوجمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

احسن اقبال پرحملے میں ملوث ملزم عابد حسین کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت ڈی ایس پی اطہرمحمود نےعدالت کو بتایا کہ ملزم سے پولیس کی تفتیش مکمل ہوگئی ہے اوراس کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم گناہ گار پایا گیا، ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے مقدمے کاچالان یکم جون کوجمع کروانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید : قومی