’میری شادی اس لڑکی سے کروادو‘ پاکستانی نوجوان نے والد سے فرمائش کی تو جواب میں باپ نے اس کی آنکھیں نکال دیں، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے

’میری شادی اس لڑکی سے کروادو‘ پاکستانی نوجوان نے والد سے فرمائش کی تو جواب ...
’میری شادی اس لڑکی سے کروادو‘ پاکستانی نوجوان نے والد سے فرمائش کی تو جواب میں باپ نے اس کی آنکھیں نکال دیں، لیکن کیوں؟ وجہ جان کر ہر پاکستانی ہکا بکا رہ جائے

  

نصیر آباد (نیوز ڈیسک) پسند کی شادی کی خواہش کوئی جرم تو نہیں لیکن صوبہ بلوچستان کے ایک گاﺅں میں اس خواہش کا اظہار کرنے والے نوجوان کے ساتھ اپنے ہی گھر والوں نے وہ ظلم کر ڈالا کہ تصور کر کے ہی انسان کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں۔

دی میٹرو کے مطابق 22 سالہ نوجوان عبدالباقی نے اپنے ساتھ پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے کے متعلق بتایا کہ ”میں نے اپنے والد سے اپنے دل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں۔ پہلے تو انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا لیکن تقریباً تین گھنٹے بعد وہ اور میرے چار بھائی مجھے ایک کمرے میں لے گئے۔ انہوں نے میری والدہ کو پہلے ہی دوسرے کمرے میں بند کر دیا تھا۔ مجھے باندھنے کے بعد میرے والد نے ایک چمچ کے پچھلے حصے سے میری آنکھ کو باہر نکالنا شروع کر دیا۔ میں درد کی شدت سے چیخ رہا تھا اور رحم کی اپیل کر رہا تھا۔ میری آنکھ نکالنے کے بعد چاقو سے انہوں نے آنکھ کی رگیں کاٹیں اور پھر یہی سلوک دوسری آنکھ کے ساتھ بھی کیا۔“

یہ بدقسمت نوجوان کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہے اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس کی آنکھیں مکمل طور پر ضائع ہو گئی ہیں اور وہ عمر بھر دیکھنے کے قابل نہیں ہو سکے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس