الماس کلی میں گزشتہ رات آپریشن میں زخمی ہونے ہیڈ کانسٹیبل جام شہادت نوش کرگئے:آئی ایس پی آر

الماس کلی میں گزشتہ رات آپریشن میں زخمی ہونے ہیڈ کانسٹیبل جام شہادت نوش ...
 الماس کلی میں گزشتہ رات آپریشن میں زخمی ہونے ہیڈ کانسٹیبل جام شہادت نوش کرگئے:آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ رات الماس کلی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ثنااللہ جام شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ رات خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر الماس کلی میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ثنااللہ جام شہادت نوش کرگئے ہیں ۔انہوں نے سوگوران میں بیوہ اور دو بچے چھوڑے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن شہدا کی قربانیو ں سے ہے ہم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کر تے ہیں اورتمام پاکستانی امن کےسفرمیں شہیدوں کےقرض دارہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی