ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے بھرپور طریقے سے اپنا مقدمہ پیش کیا

ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے بھرپور طریقے سے اپنا مقدمہ پیش ...
ایف اے ٹی ایف مذاکرات کا دوسرا دور، پاکستان نے بھرپور طریقے سے اپنا مقدمہ پیش کیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مابین مذاکرات کے دوسرے دورمیں پاکستان نے بھرپور طریقے سے اپنا مقدمہ پیش کیا۔

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر ایف اے ٹی ایف کا اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوا جس میں آسٹریلیا، ملائیشیا، ترکی، امریکہ ، چین ، بھارت، جرمنی اور برطانیہ کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خزانہ کی قیادت میں 12 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا۔

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے مابین ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں تکنیکی امور کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو تکنیکی امور پر بریفنگ دی اور سوالات کے جوابات بھی دیے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سٹیٹ بینک، نیکٹا اور ایس ای سی پی کے حکام نے ایف اے ٹی ایف کے روبرو پاکستان کا کیس بھرپور انداز میں پیش کیا اور بھارتی ہتھکنڈوں کے باوجود کامیابی سے اپنا مقدمہ لڑا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول کے قریب ہے اور میرٹ پر گرے لسٹ سے نکلنے کا اہل ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی