سعودی اخبارنے امریکہ سے ایران پر حملے کا مطالبہ کردیا
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک سعودی اخبار نے امریکہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ایران پر سرجیکل حملے کرے ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمنی باغیوں کی جانب سے تیل کی پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعدایک سعودی اخبار نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف سرجیکل حملے کرے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو یمنی باغیوں کی جانب سے ڈرون حملوں میں تیل کی ایک اہم پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا تھاجس سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان حملوں کی وجہ سے خلیج فارس میں کشیدگی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے۔
دوسری جانب یہ بات اہم ہے کہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے امریکہ نے اپنے جنگی بحری جہاز اور طیارے خطے میں پہنچا دیے ہیں۔ امریکہ کے مطابق ایران کی جانب سے امریکی مفادات کو خطرات لاحق ہوئے تو امریکہ کی جانب سے کارروائی کی جائیگی۔