ڈالر کی اونچی اڑان، ریا ل کی قیمت میں اضافہ سے سرکاری اور پرائیویٹ حج پیکجز متاثر

ڈالر کی اونچی اڑان، ریا ل کی قیمت میں اضافہ سے سرکاری اور پرائیویٹ حج پیکجز ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈالر اور ریال کی اڑان کی وجہ سے حج آپریشن 2019ء متاثر ہونے کا امکان،پرائیویٹ حج سکیم کے بعد سرکاری حج سکیم بھی زد میں،سعودی ریال کی بڑھتی ہوئی قیمت نے وزارت مذہبی امور کو پریشانی سے دو چار کر دیا،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر بھی وزارت مذہبی امور کے فراہم کردہ حج پیکیجزکے مطابق پیکیج بنا چکے ہیں،وزارت مذہبی امور نے بھی حج آپریشن2019ء کے لیے ریال کی قیمت 38روپے لگائی تھی اس کے حساب سے ادائیگیاں کی جا رہی ہیں،وزارت کے طے کردہ ریال کی قیمت کے مطابق پرائیویٹ حج سکیم کے پیکیج بنانے کی وجہ سے پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر کو لینے کے دینے پڑ رہے ہیں،جس انداز سے ریال کی قیمت بڑھ رہی ہے محسوس ہونے لگا ہے کہ منافع تو دور کی بات اس سال حج آرگنائزر کو اپنے پاس سے لگانا پڑیں گے،سرکاری سکیم کے عازمین کے ساتھ بھی یہی کچھ ہونے جا رہا ہے،سرکاری ادائیگیاں اگر بڑھ گئیں تو سرکاری پیکیج میں مزید رقم کی ضرورت پڑ سکتی ہے وہ سرکاری خزانہ سے دی جاتی ہے یا حاجی سے مزید رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے ہر شعبہ پریشانی کا شکار ہے۔ 

حج پیکیجز

مزید : صفحہ آخر