پاکپتن، نشئی باپ نے روزہ نہ رکھنے پر بیٹی قتل کر دی، ملزم فرار

پاکپتن، نشئی باپ نے روزہ نہ رکھنے پر بیٹی قتل کر دی، ملزم فرار

پاکپتن(نامہ نگار) کے نواحی علاقہ 71Dمیں ملزم باپ گلزار احمد نے اپنی بیٹی ام ثمینہ کو نشہ کی حالت میں سحری کے لئے اٹھایا تو بیٹی نے روزہ رکھنے سے انکار کر دیا جس پر ملزم نے 30بور پسٹل سے دو فائر مار کر اسے  قتل کر دیا۔  ملزم گلزار احمد نشے کا عادی تھا اور اس سے پہلے بھی اس نے ایک قتل کیا تھا جس کی دو سال جیل میں سزا کاٹنے کے باوجود ملزم گلزار کا اپنی فیملی اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک نہ تھا۔ مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے چچا مختیار احمد کی مدعیت میں تھانہ ملکہ ہانس میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔  ملزم باپ موقع سے فرار،  پولیس کے تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔

پاکپتن

مزید : صفحہ آخر