یوم شہادت حضرت علیؓکے جلوس کے روٹ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت

یوم شہادت حضرت علیؓکے جلوس کے روٹ پر صفائی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی سٹی شاہد محبوب نے 21رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے حوالے سے لائسنس ہولڈراحمد مبارک کے ساتھ مبارک حویلی میں میٹنگ کی۔۔ اے سی سٹی نے کہا کہ ایم سی ایل کے اہلکار یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے روٹس پر پیچ ورک کو مکمل کریں گے اورایل ڈبلیو ایم سی صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹ کے راستوں پر جاری تعمیراتی کام کے ملبے کو ہٹایا جائے اورلیسکو لٹکتی ہوئی تاروں کو جلوس کے روٹ سے فوری ہٹائیں۔انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل جلو س کے راستوں پر مناسب لائٹس کے انتظامات کو یقینی بنائے گی۔

مزید : صفحہ آخر