ریونیو میں اضافہ کیلئے تمباکو پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 

ریونیو میں اضافہ کیلئے تمباکو پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 

لاہور (جنرل رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تمباکو پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسمبلی کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت کو تمباکو کے کاشتکاروں سے کروڑوں روپے کی آمدن ہو گی جو اس علاقے کے شہریوں کی فلاح پر خرچ کر دی جائے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں تمباکو کی مجموعی کاشت کا 33 فی صد پنجاب میں کاشت کیا جاتا ہے۔ تمباکو کی پیداوار کے پی کے میں بھی ہے جس پر پہلے سے ٹیکس عائد ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1