انٹر میڈیٹ امتحانات شفافیت کے ساتھ جاری ہیں،چودھری اسماعیل

انٹر میڈیٹ امتحانات شفافیت کے ساتھ جاری ہیں،چودھری اسماعیل

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے انٹرمیڈیٹ امتحان سالانہ 2019ء کے تحت منعقدہ مختلف امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ اْنہوں نے امتحانی مراکز پر دستیاب سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور امتحانی ذمّہ داریاں ادا کرنے والے اساتذہ اور دیگر عملے کے احساسِ ذمّہ داری کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین نے کہا کہ لاہور بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ امتحان مکمل شفافیت کے ساتھ جاری ہے۔ لاہور بورڈ نے امتحانی عمل کی مقررہ شیڈول کے مطابق تکمیل کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ اور نقل کے خاتمے سمیت شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز کے اچانک معائنے بھی کئے جارہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1