ایمنسٹی سکیم تاجروں کیلئے سنہری موقع

ایمنسٹی سکیم تاجروں کیلئے سنہری موقع

لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری صدام اطہر خان نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم 2019ء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری اور بزنس کمیونٹی کو خاص طور پر اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ اور پراپرٹی رکھنے والے افراد بھی اپنے اثاثے ظاہر کر کے اس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

، اس کے بعد ان تمام بے نامی اکاؤنٹ رکھنے والوں کے خلاف نئے قانون کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکیم سے کاروباری برادری اور ٹیکس حکام کے درمیان اعتماد سازی ہوگی اور خوف و ہراس کی فضا کا خاتمہ ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1