پیر خرم ریاض شاہ کو فوری رہا کیا جائے،اشرفآصف جلالی

پیر خرم ریاض شاہ کو فوری رہا کیا جائے،اشرفآصف جلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراطِ مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اور دیگر قائدین مفتی محمد عابد جلالی،مفتی مختار علی رضوی،علامہ محمد عبد الرشید اویسی۔صاحبزادہ محمد امین اللہ نبیل سیالوی، علامہ فرمان علی جلالی،صاحبزادہ مرتضیٰ علی ہاشمی،پیر سید ظفر علی شاہ بنوری،مفتی محمد عبد الرازق چشتی، علامہ محمدصابر علی صدیقی، مفتی محمد عبد العلیم جلالی نے اپنے مشترکہ بیان میں تحریک لبیک اسلام لاہور ڈویژن کے امیر ممتاز مذہبی سکالرحضرت پیر سید خرم ریاض شاہ کی چھ ماہ سے زائد اسیر ی میں انکی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔تحریک لبیک اسلام کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک سید زادے اور روحانی پیشوا کو فی الفور رہا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1