معیاری ڈرامہ پروڈکشنز اور فلموں نے فنکاروں کو نئی راہ دکھائی ،نیہا ملک

معیاری ڈرامہ پروڈکشنز اور فلموں نے فنکاروں کو نئی راہ دکھائی ،نیہا ملک
 معیاری ڈرامہ پروڈکشنز اور فلموں نے فنکاروں کو نئی راہ دکھائی ،نیہا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل نیہا ملک نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کا فلموں میں مصروف ہونا خوش آئند ہے۔میں ٹی وی ڈرامے کررہی ہوں فلم میں اچھا کردار ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کوئی یادگار کردار کرنے کی خواہش مند ہوں۔ روایتی کرداروں کی آفرز ملتی رہتی ہیں۔ پاکستانی ڈراموں کے بعد فلموں کا نیا دور شروع ہوچکا ہے جس میں اب ٹی وی فنکاروں نے اپنے جلوے دکھا کر سینما کو ایک نئی تبدیلی کا احساس دلایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔

ان کا کہنا تھا معیاری ڈرامہ پروڈکشنز کے بعد فلموں نے بھی فنکاروں کو نئی راہ دکھائی ہے۔ ذاتی فلمیں بناکر فنکار بھی اپنے دل کی تسکین کرسکتے ہیں۔نیہا ملک نے کہا پی ٹی وی کے دور میں ایک سیریل میں کام کرکے نیا فنکار راتوں رات سپر سٹار بن جاتا تھا ۔

لیکن اب کئی چینلز ہونے کے باوجود فنکار کی شناخت مشکل سے ہوتی ہے اس دور کو اب یاد ہی کیا جاسکتا ہے۔

مزید : کلچر