فنکاراوردوست اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاونٹ سے الگ

فنکاراوردوست اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاونٹ سے الگ
فنکاراوردوست اقرا عزیز کے انسٹاگرام اکاونٹ سے الگ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ اقرا عزیز نے بہت سے فنکاروں،دوستوں اور دیگر افراد کو اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے الگ کردیا ہے جس پر ان کے بارے میں مختلف طرح کے تبصرے کئے جارہے ہیں۔ اقرا عزیز نے گزشتہ روز بے شمار افراد کوunfollow کردیا جن میں اداکار عمران اشرف اور ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔اس بارے میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں نے ان لوگوں کو صرف انسٹاگرام سے نکالا ہے نہ کہ اپنی زندگی سے بھی نکال دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ میرے پاس تمام دوستوں کے نمبرز ہیں اور جب چاہے میں ان سے رابطہ کرسکتی ہوں تو پھر اس کے لئے سوشل میڈیا ہی کیوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران اشرف کو انسٹاگرام سے الگ کرنے پر ہمارے ذاتی تعلقات متاثر کبھی متاثر نہیں ہوں گے لیکن اس بات کو لوگ بلا وجہ بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں۔

جبکہ عمران اشرف کا کہنا ہے کہ اگر اقرا نے ایسا کیا ہے تو کوئی بات نہیں۔

11

مزید : کلچر