ڈائریکٹر یاسر نواز عید الفطر پر فلم ” رانگ نمبر2“ کی عیدی دیں گے

ڈائریکٹر یاسر نواز عید الفطر پر فلم ” رانگ نمبر2“ کی عیدی دیں گے
 ڈائریکٹر یاسر نواز عید الفطر پر فلم ” رانگ نمبر2“ کی عیدی دیں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)عید الفطر پر شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کیلئے ڈائریکٹر یاسر نواز نے اپنی سپر ہٹ فلم ” رانگ نمبر“کا سیکوئل تیار کیا ہے جسے ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے عید الفطر پرلاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے سنیماﺅں کی زینت بنایا جائے گا ۔ فلم کی لیڈ کاسٹ نے شائقین سے ملاقات کیلئے گذشتہ دنوں کراچی کے مختلف سنیما گھروں کے دورے کئے جہاں مداحوں نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ساتھ دل کھول کر سیلفیاں بھی بنائیں ۔ٹریڈ حلقوں کے مطابق ” رانگ نمبر2“ کے ٹریلر اور پہلے گیت کو شائقین کی جانب سے جس طرح کا رسپانس ملا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیملی تفریح سے بھرپور ” رانگ نمبر2“ عید الفطر پر باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کرے گی کیونکہ دلچسپ و مضبوط سکرپٹ کے ساتھ ساتھ باصلاحیت فنکاروں پر مشتمل سٹار کاسٹ نے کہانی کو چار چاند لگا دئیے ہیں ۔ فلم میں ٹی وی کی معروف فنکارہ یشمہ گل کا مہندی فنکشن کے حوالے سے خصوصی ڈانس نمبر شامل ہے ۔

جسکی ویڈیو بھی جلد ریلیز کی جائے گی ۔

مزید : کلچر