نوازشریف کو اپنی صحت سے زیادہ عوام کی مشکلات پر تشویش ہے، مریم نواز

نوازشریف کو اپنی صحت سے زیادہ عوام کی مشکلات پر تشویش ہے، مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آ ئی این پی)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اپنی صحت سے زیادہ بڑھتی مہنگائی اور عوام کو درپیش مشکلات پر تشویش ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف عوام کے لیڈر ہیں اور انہوں نے موجودہ صورتحال میں لیگی قیادت کو عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی ہے،اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو اپنی صحت سے زیادہ بڑھتی مہنگائی اور عوام کو درپیش مشکلات پر تشویش ہے۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -