شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے پاکستان واپسی سے متعلق سچ بتائیں: فردوس عاشق

شہباز شریف دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے پاکستان واپسی سے متعلق سچ بتائیں: ...

اسلام آباد،لاہور (آ ئی این پی،این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے شہبازشریف سچ بتائیں وہ کب واپس آرہے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا  شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں، دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں اور بتائیں کب وہ کب واپس آرہے ہیں؟۔ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے اور اثاثہ جات ظاہر کرنے کی سکیم کو تاجر برادری اور عام لوگوں نے سراہاہے۔ انہوں نے کہا اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم کامقصد خفیہ اثاثوں کو شامل کرکے معیشت کو دستاویزی شکل دینا اورتاجربرادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے افرادکو مواقع فراہم کرنا ہے وہ ٹیکس کی ادائیگی کے بعد اپنے اثاثہ جات ظاہر کرسکیں۔انہوں نے واضح کیا معاشرے کے پسماندہ طبقات کو آئی ایم ایف معاہدے میں تحفظ دیاجائے گا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام صاف اور سرسبز پاکستان اور غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام وزیراعظم کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کے اقدامات ہیں۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول