شعمون عباسی کی فلم ”درج“کی پاکستان میں ریلیز ممکن نہیں

شعمون عباسی کی فلم ”درج“کی پاکستان میں ریلیز ممکن نہیں
شعمون عباسی کی فلم ”درج“کی پاکستان میں ریلیز ممکن نہیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی شائقین کے لئے افسوسناک خبراداکار شمعون عباسی کی پروڈکشن اور ڈائریکشن میں بنائی جانے والی فلم’درج‘ 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جارہی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔ اس بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ کوئی بھی ڈسٹری بیوٹر یہ فلم ریلیز کرنے کے لئے تیار نہیں ہے جس کی بنیادی وجہ فلم کا موضوع ہے جسے شاید سنسر بورڈ کبھی ریلیز کی اجازت نہ دے کیونکہ ا?ج سے پہلے کبھی اس موضوع پر نہ تو کوئی فلم اور نہ ہی ڈرامہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ’د±رج‘ پاکستان میں رونما ہونے والے ایک واقعہ پر مبنی ہے۔ جس میں لوگ مردہ انسانوں کو کھاتے ہیں، اس فلم میں شمعون عباسی آدم خور کے مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ مصنف اور ہدایت کار کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

مزید : کلچر