ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے،علینہ زیدی

ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے،علینہ زیدی
ہماری فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے،علینہ زیدی

  

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل علینہ زیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں فلم انڈسٹری ایک بار پھر ترقی کر رہی ہے ۔پاکستانی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ عوام کو بھی جاتا ہے کیونکہ اگریہ اپنی فلموں کی حوصلہ افزائی نہ کرتے تو شاید فلم انڈسٹری کی بحالی ایک خواب ہی رہتی۔مگر اس میں جو فیشن انڈسٹری کے لو گ شامل ہوے ہیںان کا بھی فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کردار ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہمارے فلم میکر فلم اور سینما انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ پر لانے کے لئے کوشاں ہیں۔

اس کے لئے انہیں پاکستانی عوام کی سپورٹ کی مزید ضرورت ہے، ایک سوال کے جواب میںعلینہ زیدی نے کہا کہ میرے نزدیک تعداد سے زیادہ معیار اہمیت رکھتاہے۔ میں محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھوں گی۔

مزید : کلچر