جے ایف 17تھنڈر بلاک 3کی تیاری رواں سال شروع ہو جائے گی: ایئر چیف

جے ایف 17تھنڈر بلاک 3کی تیاری رواں سال شروع ہو جائے گی: ایئر چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہو گی جبکہ پاک فضائیہ میں مزید 3جے ایف 17تھنڈر بلاک 2طیارے جون میں شامل ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے غیر ملکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17تھنڈر بلاک 3کی تیاری رواں سال شروع ہو گی، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائیگا اور امید ہے جے ایف 17تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020تک آپریشنل ہوگا۔ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا پاک فضائیہ میں مزید 3 جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں شامل ہوں گے، جے ایف 17تھنڈر کی شمولیت سے بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائیگی۔سربراہ پاک فضائیہ نے کہاکہ تربیتی امور کیلئے دو نشستوں والا جے ایف 17تھنڈر Bبھی شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17تھنڈر بلاک ٹو طیارہ مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا شاہکار، جدید ترین آلات سے لیس ہے، جے ایف 17تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے کہاکہ پاک فضائیہ نے 2017 میں مزید 12جے ایف 17تھنڈر طیاروں کا آرڈر دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پے اے سی نے 2009سے اب تک، 10سال میں 100جے ایف 17تھنڈر طیارے بنائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جے ایف 17تھنڈر طیارے کے 1000ویں گھنٹے کی تکمیل پر معائنہ بھی مکمل کر لیا گیا۔
ائیر چیف

مزید :

صفحہ اول -