سمجھوتہ ایکسپریس کے درجنوں متاثرین کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

سمجھوتہ ایکسپریس کے درجنوں متاثرین کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا،مظاہرین میں خواتین و بچے بھی شامل تھے۔ چالیس سے زائد مسیحی برادری کے لوگ بھارت کیخلاف سراپا احتجاج بنے رہے،متاثرین کا کہنا تھا کہ سانحہ کے ملزمان کو بھارت نے کیوں رہا کیا؟ نریندرمودی مسلمانوں کا قاتل ہے، متاثرین بارہ سال گزر جانے کے باوجود عالمی دنیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ دریں اثناء سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے متاثرین نے سینیٹر رحمان ملک کو بطورچیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پٹیشن جمع کرائی جس پر سینیٹر رحمان ملک نے سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کیس کو قائمہ کمیٹی کے آئندہ جلاس میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سانحہ سمجھوتہ کیس پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ ایک اسپیشل اجلاس بلائیگی۔

سمجھوتہ ایکسپریس

مزید : صفحہ اول