چین کا لاہور میں بھی ویزا آفس کھولنے کا اعلان

چین کا لاہور میں بھی ویزا آفس کھولنے کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سفیر یاؤ جنگ نے نے ویزے کے حصول کیلئے لاہور میں برانچ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ چینی ویزے کیلئے برانچ لاہور میں اگلے ماہ آپریشنل ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔چینی سفیرنے کہا کہ لاہور میں برانچ کھلنے سے پاکستانی شہریوں کو چینی ویزے کے حصول میں سہولت ملے گی۔

چین/ اعلان

مزید : صفحہ اول