اناڑی حکومت کا معیشت پر کنٹرول ختم ہوچکا، ایمنسٹی سکیم کا مستقبل بھی تاریک
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹر شیری رحمان نے کہا ہے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 147 روپے تک پہنچ چکا ہے مہنگا ڈالر بیچنے والوں کیخلاف ایکشن کا حکومتی اعلان محض اعلان ہی ثابت ہوا۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اناڑی اور نا اہل حکومت کا معیشت پر کنٹرول مکمل طور پر ختم ہو چکا، آئی ایم ایف والی ٹیم پہلے ہی ہفتے میں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہے اور ان کی وجہ سے آج روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے اس تباہ کن معاشی صورتحال میں حکومت کی نئی ایمنسٹی سکیم کا مستقبل بھی خاک میں مل جائے گا، اس طرح کی معاشی ابتری اور بے یقینی کی صورتحال میں سرمایہ کار کیسے پاکستان آئیگا۔ ایسی صورتحال میں افراط زر اورغربت میں اضافہ نہیں روکا جا سکتا،آنیوالا و قت کم آمدنی والے پاکستانیوں کیلئے انتہائی مشکل ہو جائیگا، خدشہ ہے اگر ڈالر کی قیمت اسی طرح سے بڑھتی اور روپے کی قدر کم ہوتی رہی تو پھر ملک میں غریبوں کی طرف سے خود کشیوں کی خبریں آنا شروع ہو جائیں گی۔
شیری رحمان