بڑھتی مہنگائی پر تشویش مگر امیدہے حکومت قابو پانے میں کامیاب ہو جائیگی

بڑھتی مہنگائی پر تشویش مگر امیدہے حکومت قابو پانے میں کامیاب ہو جائیگی

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے بڑھتی مہنگائی پر بطور پاکستانی ہمیں بھی تشویش ہے، آپکو یاد ہو گا ہم نے بھی اس طوفانی مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے حکومت سے کہا،امید کرتے ہیں حکومت اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیگی، ڈالر کی قیمت کو کنٹر و ل میں آنا اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہو نا چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم ایک مرتبہ پھر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کرے اور اس کیلئے تمام تر وسائل کو برؤے کار لائے، مہنگائی کے بڑھنے کا وزیراعظم کو علم ہے اور وہ کئی مرتبہ اس کا اظہار بھی کر چکے ہیں، ہم امید کرتے ہیں وہ جلد ملک کی معا شی صورتحال کو بہتر کرنے میں کامیاب ہونگے۔

فاروق ستار

مزید : صفحہ اول