وزیراعظم اپنے اعلان کے مطابق ڈالر کی قیمت کو کنٹرول، روپے کی قدر مستحکم کریں

وزیراعظم اپنے اعلان کے مطابق ڈالر کی قیمت کو کنٹرول، روپے کی قدر مستحکم کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے تو بڑے پر اعتماد انداز میں یہ کہا تھا اب ڈالر کی قیمت نہیں بڑھے گی لیکن اس کے باوجود روز ڈالر کی قیمت بڑھ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی آ رہی ہے اس طرح کی صورتحال کے بعد خود وزیراعظم اور ان کی حکومت کی ساکھ بھی خراب ہو گئی ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ان کا کہنا تھا ڈالر کی قیمت کے بڑھنے کیساتھ ہی آپ کے اپنے روپے کی جب قیمت گرتی ہے تو پھر اس سے آپکی معیشت پر ایک نفسیاتی دباؤ آ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مہنگائی کا طوفان آ جا تا ہے ضرورت اس امر کی ہے وزیراعظم اپنے اعلان کے مطابق ڈالر کی قیمت کو کنٹرول، اپنے روپے کی قدر کو مستحکم کریں اور پاکستانی عوام کو ریلیف دیں وہ ریلیف دینے کا وعدہ کرکے حکومت میں آئے ہیں اب اس کو عملی شکل بھی دیں۔
لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ اول -