حکومت پنجاب کی میڈیا کو مزید 4کروڑ41لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی

حکومت پنجاب کی میڈیا کو مزید 4کروڑ41لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے میڈیا واجبات کی مد میں مزید4کروڑ 41لاکھ کے واجبات ادا کر دیئے گئے۔صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے ادائیگیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی چینلز کو گزشتہ دنوں 18 کروڑ 18لاکھ روپے دو قسطوں میں ادا کئے گئے تھے۔سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ میڈیا کے اداروں کو اشتہارات کی مد میں باقی ادائیگیاں بھی اسی رفتار سے بہت جلد کلیئر کر دی جائیں گی جبکہ میڈیا کے اداروں کو واجب الادا رقوم کی تیزی سے ادائیگی میں سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی پی آر پنجاب نے متحرک کردار ادا کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تبدیلی آ رہی ہے اورانشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ہی جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹھوس اور دیرپا پالیسیوں کیلئے پی ٹی آئی حکومت اداروں کو غیر سیاسی کررہی ہے اور پوری توقع ہے کہ آئندہ آئندہ 6ماہ میں حالات تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے۔ سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ سابق حکومت کی ترقی لاہور شہر کے چند علاقوں سے باہر نہیں نکلی۔ تحفظات کے باوجود سابق حکومت کے منصوبوں کو مکمل کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ نے آخری سال کو الیکشن سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا۔ اس آخری سال کے دوران نو ن لیگ کے رہنماؤں نے4کھرب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا مگر ان کیلئے صرف55ارب جاری ہوئے۔صوبائی وزیر نے کہا نوا ز لیگ کے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے 35 سے40سال درکار ہیں کیونکہ ان منصوبوں میں بھاری کمیشن کھایا گیا، منصوبے ادھورے چھوڑے گئے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ ہم صوبے بھر کی یکساں ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر کرینگے۔

واجبات /ادائیگی

مزید : صفحہ اول