پاکستان میں پہلی "اویک برین ٹیومر سرجری" شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں انجام پائی

پاکستان میں پہلی "اویک برین ٹیومر سرجری" شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں انجام پائی

اسلام آباد(پ ر) شفا انٹرنیشنل ہسپتال، اسلام آباد کے کنسلٹنٹ نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر علی خان نے حال ہی میں پہلی کامیاب اویک برین سرجری مکمل کی۔ اویک برین ٹیومر سرجری ایک نیوروسرجیکل ٹیکنیک ہے جس میں مریض کو بے ہوش کیے بغیر اسکے دماغ کا ٹیومر نکال دیا جاتا ہے تا کہ دماغ کو کسی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈاکٹر اکبر علی خان نے "اویک برین ٹیومر سرجری" بونیر کے رہائشی60سالہ مریض کی 13مئی2019کو کامیابی سے مکمل کی۔ ایسے ٹیومر جو دماغ کے اس حصے کے پاس ہوں جہاں سے اہم اعضاء کی حرکت کو کنٹرول کیا جاتا ہے یا اس حصے کے پاس ہو جہاں سے قوت گویائی کو کنٹرول کیا جاتا یا اعضاء کی حرکت وغیرہ تو ایسے ٹیومر کو نکالنے کے لئے"اویک برین ٹیومر سرجری" کو ترجیح دی جاتی ہے۔ سرجری کے دوران ڈاکٹر ٹیومر کے اس حصے کو ختم کرنے سے پہلے مریض کے اعضاء کی حرکت کو مسلسل چیک کرتا رہتا ہے تا کہ مریض کے کسی حصے کی سرجری کی وجہ سے حرکت متاثر نہ ہو۔ انستھیزیا کی ٹیم نے بھی مریض کی انستھیٹک مینجمنٹ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سرجری کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مریض کی بولنے یا کسی اعضاء کی حرکت متاثر نہ ہو۔

مزید : کامرس