رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی پر عام آدمی کا حق ہے: میاں اسلم اقبال 

رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی پر عام آدمی کا حق ہے: میاں اسلم اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیو زرپورٹر) محکمہ صنعت و تجارت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ رمضان بازار مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق  صوبے بھر میں قائم 309رمضان بازاروں میں اب تک 10کلوآٹے کی 3200520تھیلے فراہم کئے گئے ہیں جن میں سے 290روپے فی تھیلہ کے حساب سے 2308366تھیلے فروخت ہوچکے ہیں۔اسی طرح 6017164کلوگرام چینی کا سٹاک ملوں سے اٹھایاگیا جس میں سے 55روپے فی کلو کے حساب سے 3413599کلوگرام چینی رمضان بازاروں میں فروخت ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 15مئی کو رمضان بازاروں میں 81559کلوگرام مرغی کا گوشت فروخت ہوا جس کی قیمت رمضان بازاروں میں 223روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 233روپے فی کلوگرام تھی جبکہ انڈے کھلی مارکیٹ میں 74روپے فی درجن اور رمضان بازاروں میں 69روپے فی درجن کے حساب سے فروخت ہوئے۔ رمضان بازاروں میں قائم ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس پر پیاز23روپے فی کلو، ٹماٹر 21روپے، ایرانی کھجور 188روپے، دال چنا 93روپے، بیسن 96روپے، چاول106روپے اور لیمن دیسی 149روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا جبکہ آلو، بھنڈی، کریلا، کدو، دال مسور، دال ماش، مسورہول، سفید چنا، کیلا، سیب، لہسن اور ادرک ہول سیل ریٹ پر فروخت ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے 1124مجسٹریٹس فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ان مجسٹریٹس نے 15مئی کو 8323انسپکشنز کیں۔ اوور چارجنگ،ذخیرہ اندوزی اور دیگر خلاف ورزیوں پر 3282850روپے جرمانہ عائد کیا۔ 116مقدمات درج ہوئے اور 106افراد کو گرفتار کیاگیا۔ ناپ تول کے پیمانوں کی چیکنگ کیلئے 2075انسپکشنز کی گئیں اور 102خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے خلاف کارروائی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 15مئی کو صوبے بھر میں لگائے گئے 1875دسترخوانوں سے 119823روزہ دار مستفید ہوئے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں اور کھلی مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، قیمتوں اور معیار پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے اور یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ماہ مقدس میں دی گئی اربوں روپے کی سبسڈی پر عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق اسے ہی ملے گا، کسی کو عام آدمی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں قائم 309رمضان بازاروں سے عام آدمی کو ریلیف مل رہا ہے اورانہیں اشیائے ضروریہ سستے داموں مل رہی ہیں۔حکومت نے سرکاری خزانے عام آدمی کیلئے وقف کر دیئے ہیں اور اربوں روپے کی سبسڈی کے ثمرات سے کمزور طبقات مستفید ہو رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -