ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا چیلنج درپیش ہے‘زاہد حسین

ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا چیلنج درپیش ہے‘زاہد حسین

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد دس ماہ سے جاری غیر یقینی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کارمستقبل کے بارے میں فیصلے کر سکیں گے۔اب پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے سنگین چیلنج کا سامنا ہے۔نئی اکنامک ٹیم نے جس خوش اسلوبی سے آئی ایم ایف سے معاملات طے کئے ہیں امید ہے اسی طرح وہ ایف اے ٹی ایف کے خطرہ سے بھی ملک کو بچا لینگے۔میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد دیگر بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان پر اعتماد کریں گے اس لئے حکومت کو چاہئے کہ معاشی بحالی کو اپنی ترجیحات میں سر فہرست رکھتے ہوئے یکسوئی سے ملکی ترقی کے ایجنڈے پر کام کرے اور ماضی کی حکومتوں پر تنقید کر کے اپنا وقت ضائع نہ کرے۔

معاہدے کے نتیجے میں مہنگائی، مارک اپ میں اضا فہ،GDPاورPSDPمیں کمی سے عوام اور کاروباری برادری پر منفی اثرات مرتب ہونگے اس لئے تاجروں صنعتکاروں اور عوام کو مہنگائی کے مہلک اثرات سے بچانے کے لئے اکنا مک ایکٹیویٹی بڑھانے کے اقدامات کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈالر کی قدر کے تعین کو مارکیٹ پر چھوڑنے کے فیصلے پر اقتصادی ماہرین تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں اور اسے ضرر رساں قرار دے رہے ہیں جس پرسنجیدگی سے غور کیا جائے۔معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات میں ناکام اداروں ک

مزید : کامرس