ٹیلی ناراورگوگل کے مابین سمجھوتہ طے پا گیا
لاہور (پ ر)ٹیلی نار پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹارٹ اپ ایکسیلیریٹر پروگرام ٹیلی نار ولاسٹی نے اپنے پہلے گیمنگ Cohortکے آغاز اور گیم ڈویلپرز کی معاونت کیلئے گوگل کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ گیم لانچر ٹاپ انڈی گیم اسٹوڈیوز کے لئے ایک پروگرام ہے جو بہترین معیار کے موبائل گیمز کو تیار کرنے، بڑھانے اور اس سے آمدن حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے دیگر شعبوں کے طرح گیم کی تیاری میں سیکھنے اور مشاورت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس خلاء کو پُر کرنے کے لئے ٹیلی نار پاکستان نے گیم ڈویلپمنٹ ورکشاپس میں معاونت کے لئے دنیا کے مایہ ناز گیمنگ ماہرین کوشامل کرنے کیلئے گوگل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔اور اس سلسلے میں بہت سے تربیتی سیشنزٹیلی نار پاکستان کیمپس 345 میں منعقد ہوں گے جو ایک جدید مرکز کے طور پر کام کرتا ہے اور اسے باضابطہ کام کرنے والے ماحول کے لئے تسلیم کیا جاتا ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی گیم لانچر کی جانب سے چار ورکشاپس کی میزبانی کی جائے گی جن میں گوگل اور عالمی گیمنگ انڈسٹری سے گیمنگ ماہرین ولاسٹی گیمنگ Cohortsکو گیمز تیار کرنے اور ان سے آمدنی کے حصول کی تعلیم دیں گے۔ ٹیلی نار ولاسٹی اور گوگل پاکستان کے خواہش مند اور مستقبل کے گیم ڈویلپرز کی مہارت کو بڑھانے اور آئندہ ملٹی ملین ڈالر گیمز پاکستان سے متعارف کرنے کا ہدف بنا رہے ہیں۔ ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او اور ہیڈ آف ایمرجنگ ایشیاء کلسٹر عرفان وہاب خان نے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان معاشرے کے مختلف طبقات کے لئے تکنیکی مدداور جدید ذرائع فراہم کرنے کیلئے صف اول کا کردار ادا کر رہا ہے۔ گوگل کے ساتھ یہ شراکت داری ملک میں گیمز ڈویلپرز اور سرگرم افراد کو فعال کرنے کے لئے ہمارے عزم کی عکاس ہے تاکہ ہمارے عوام کو بہترین مواقع اور پلیٹ فارمز مہیاء کئے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک پیشے کے طور پر گیمنگ میں انقلاب لانا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی گیم ڈویلپرز کے نقشہ پر متعارف کروانا ہے۔ ٹیلی نار ولاسٹی گیم لانچر پروگرام آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے درخواستوں کے لئے دستیاب ہے۔ اس کے بعد 25 ٹیموں کو منتخب کیا جائے گا۔ 8 ماہ کے عرصہ کے دوران تین مراحل ہوں گے اور ہر مرحلے میں کچھ ٹیمیں بقیہ کارروائی کو اگلے مرحلہ کے اختتام تک پہنچائیں گی۔ پروگرام کے اختتام پر سرفہرست سات ٹیمیں اپنی گیمز کو ممکنہ سرمایہ کاروں تک پہنچانے کے لئے سنگاپور میں گوگل کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کریں گی۔
گوگل کے کنٹری منیجر برائے ساؤتھ ایشین فرنٹیئر مارکیٹس فرہان قریشی نے کہا کہ ملک میں مجموعی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو فروغ دینے میں مدد کے لئے ہمیں ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی گیم ڈویلپرز کمیونیٹی میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ ٹیلی نار ولاسٹی کے پہلے تھیمیٹک ایگری ٹیک Cohortمیں اپریل 2019ء میں تین اسٹارٹ اپس کو شامل کیا گیا۔ 64 درخواست گذاروں میں سے جن کو منتخب کیا گیا ان میں پاک زر زمین، گوگل ارتھ اور پاک ایگری مارکیٹ شامل ہیں۔ پاک زر زمین کم لاگت کی زرعی خدمات، فصل کے نقصان کی قبل از وقت نشاندہی کو یقینی بنانے کے لئے فصل کی صحت سے متعلق تجزیئے، کھیتوں میں متغیرات کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں کے مابین مخصوص مقاصدکے امکانات کے اثرات کی نگرانی کرتا ہے۔ گوگل ارتھ فارم میکنائزیشن کیلئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم فراہم کرتا ہے اور ٹریکر خدمات اور فارمنگ مشینری کی فراہمی کی پیشکش اور سروس پروائیڈرز کی تربیت اور سرٹیفیکیشن کرتا ہے۔ پاک ایگری مارکیٹ پاکستان بھر میں زرعی دکانوں کی ڈائریکٹری فراہم کرتی ہے۔ یہ جائزوں اور درجہ بندی کے ساتھ سنٹرلائزڈ شاپ اور مصنوعات کی ڈائریکٹری پیش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کی معیار اور مسابقتی قیمتوں پر مشاہدہ کی گئی مصنوعات تک رسائی کو یقینی بناتی ہے۔ ولاسٹی ایگری ٹیک کوہورٹ کا حصہ بنتے ہوئے یہ اسٹارٹ اپس اپنے منصوبوں کو بڑھانے کے لئے ضروری آلات تک رسائی حاصل کریں گے۔ ولاسٹی ٹیلی نار پاکستان کا اسٹارٹ اپ ایکسیلیریٹر پروگرام ہے جس کا مقصد مقامی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو ترقی اور فروغ دینا ہے۔ ایگری ٹیک اور گیمنگ کوہورٹس کے ساتھ ٹیلی نار ولاسٹی مخصوص شعبوں میں خصوصی ڈیجیٹل طریقوں کی تیاری میں معاونت کر رہا ہے۔