سعودی عرب میں 21 سو پاکستانی قیدیوں کے جلد رہا ہونے کی توقع ،سفیر راجہ علی اعجاز

سعودی عرب میں 21 سو پاکستانی قیدیوں کے جلد رہا ہونے کی توقع ،سفیر راجہ علی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ریاض( آن لائن ) سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے کہا ہے قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے اپنے بیان میں کہا قیدپاکستانیوں کی رہائی کیلئے سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور دفتر خارجہ میں بھی ملاقاتیں جاری ہیں۔پاکستانی سفیر کا کہنا تھا جدہ میں سعودی وزارت داخلہ حکام سے بھی ملاقات ہو گی، امید ہے 2107 قیدی بہت جلد رہا ہوجائیں گے۔
جلد رہا

مزید :

علاقائی -