سندھ حکومت کا نثارکھوڑو، اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر بنانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا نثارکھوڑو، اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر بنانے کا فیصلہ

کراچی(آن لائن)سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں نثارکھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جنہیں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور جنگلات کے محکمے دئیے جائیں گے۔سندھ کابینہ میں توسیع کیلئے نام فائنل کرلئے گئے، جن شخصیات کو مشیر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے ا ن میں پیپلز پارٹی کے رہنا نثارکھوڑو اور اعجاز شاہ شیرازی شامل ہیں جنہیں محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اورمحکمہ جنگلات دئیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سندھ کابینہ میں توسیع کے بعد مشیروں کی تعداد پانچ ہوجائے گی جبکہ کابینہ میں وزراءکی تعداد سترہ ہے۔

نثارکھوڑو ،اعجاز شیرازی

مزید : علاقائی