خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع

خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع کر دی۔فاضل جج نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ ریفرنس دائر کرنے کی کیا پوزیشن ہے؟جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ریفرنس منظوری کے لئے چیئرمین نیب کوبھجوایا دیا ہے۔

،منظوری کے بعدجلد ہی ریفرنس فائل کر دیا جائے گا جس پر فاضل جج نے خواجہ برادران کے مزید جوڈیشل ریمانڈ میں 30مئی تک توسیع کردی۔

، جیل حکام نے عدالت کوبتایاکہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے باعث خواجہ سعد رفیق کو پیش نہیں کیا جاسکا جس پرعدالت نے سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ، عدالتی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، اورسڑکوں کو کنٹینرز لگا کرعام ٹریفک کے لئے بند کردیاگیاتھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا۔

مزید : علاقائی