51کروڑ کی کرپشن ، ریلوے کے 4افسراور1 ٹھیکیدار نیب کے حوالے

51کروڑ کی کرپشن ، ریلوے کے 4افسراور1 ٹھیکیدار نیب کے حوالے

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے ریلوے میں 51کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں کرنے کے کیس میں ریلوے کے 4افسران اور ایک ٹھیکدار کوجسمانی ریمانڈ پر 28مئی تک نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ احتساب عدالت میں مالی بے ضابطگیاں کرنے کے کیس میں گرفتار ریلوے کے پراجیکٹ ڈائریکڑ فہیم انور شاہ،سابق چیف مکینکل انجینئرعطا اللہ،سابق فنانس آفیسر ڈاکٹر محمد سعید،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد احمد اور ٹھیکیدارکو جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیاگیا، نیب کی جانب سے عدالت کو بتایاگیا کہ ملزمان پر 51کروڑ روپے کی رقم خورد رد کرنے کا الزام ہے، یہ رقم من پسند افراد نے آپس میں بندر بانٹ کی۔

،جس کے حوالے سے مزیدتفتیش کرنی ہے اور رقم بھی برآمد کرنی ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ د یا جائے ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : علاقائی