2لڑکیوں کا چینی شوہروں کے تحفظ کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

2لڑکیوں کا چینی شوہروں کے تحفظ کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (نامہ نگار خصوصی )چینی باشندوں سے شادی کرنے والی 2لڑکیوںنے اپنے اوراپنے شوہروں کے تحفظ کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔اس سلسلے میں صائمہ تبسم اور شبانہ عاشق نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میںوزارت خارجہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارصائمہ تبسم نے لی یانگ چینگ سے 25 جنوری نکاح کیاجبکہ شبانہ عاشق نے زو شو فینگ سے مسیحی قوانین کے تحت 18 جنوری کو شادی کی،درخواست گزاروں کا کہناہے کہ ایف آئی اے نے کئی گھنٹے ایئر پورٹ پر انہیںغیر قانونی حراست میں رکھا اور چینی شوہروں کے ساتھ جانے سے روکا، بعد میں چینی شوہروں کو زبردستی بیویوں کے بغیر چین بھجوا دیا گیا،ایف آئی اے حکام نے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات قبضہ میں لے رکھی ہیں ہراساں کرنے سے روکا جائے اور پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات واپس دلوائی جائیں۔

مزید : علاقائی