گجر پورہ،3 سالہ بچہ اغوا،مقدمہ درج

گجر پورہ،3 سالہ بچہ اغوا،مقدمہ درج

لاہور(جنرل رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے تین سالہ بچے ضیاءالحق کو اغوا کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ بچے کو اس کے گھر کے دروازے کے باہر سے نامعلوم ملزم نے بچے کو ورغلا کر اغوا کیا اور موٹر سائیکل پر بٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا۔ ورثا کی جانب سے درخواست دینے پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی