افغانستان سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، طالبان کمانڈر سمیت 16انتہاپسند ، 5اہلکارہلاک

افغانستان سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، طالبان کمانڈر سمیت 16انتہاپسند ، ...

کابل(آئی این پی)افغانستان کے شمالی صوبے بلخ اور جنوبی صوبے زابل میں افغان سیکیورٹی فورسز آپریشن کے دوران طالبان کمانڈر سمیت 16انتہاپسند اور 5سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغانستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نے ضلع بلخ میںدہشتگردوںکے خلاف آپریشن شروع کیا تو انتہا پسندوں نے فائرنگ شروع کردی،فورسز کی جوابی کارروائی میں چھ طالبان ہلاک ہوگئے،مارے جانے والوںمیں طالبان کا ضلعی کمانڈر ملا شادر بھی شامل ہے۔ اس کارروائی کے دوران ایک طالبان رہنما محمد سرور گرفتار ہوگیا،جبکہ طالبان کی ایک گاڑی اور 3موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہوگئیں۔ وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فورسزنے آپریشن کے دوران 8گاﺅں سے طالبان کو نکال دیا ہے۔دریں اثناءجنوبی صوبے زابل میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں 10طالبان اور 5سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے،طالبان نے ضلع شنکے میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیاجس پر فریقین نے لڑائی شروع ہوگئی جو ایک گھنٹے تک جاری رہی، اس میں چار پولیس اہلکار اور فوجی افسر مارا گیا،جبکہ تین پولیس آفیسر اور 12انتہاپسند زٰخمی ہوئے،افغان فورسز کی نئی کمک پہنچے پر طالبان قریبی پہاڑوں میں چلے گئے طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بتایا ہے کہ انہوں نے ضلع شنکے کے علاقے سیوارا کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مزید : علاقائی