قدرتی آفات سے بچاﺅ کیلئے این ڈی آرایم ایف اور آئی آرپی میں معاہدہ طے پاگیا

قدرتی آفات سے بچاﺅ کیلئے این ڈی آرایم ایف اور آئی آرپی میں معاہدہ طے پاگیا

اسلام آ با د (آ ئی این پی)این ڈی آر ایم ایف قدرتی آفات سے بچا ﺅکیلئے اسلامک ریلیف پاکستان کو127.60ملین روپے فراہم کر ے گا،گزشتہ روز نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آرایم ایف)اور اسلامک ریلیف پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا یا، جس کے مطابق این ڈی آر ایم ایف، اسلامک ریلیف کو ”ریزیلئنس اینڈ ایڈاپٹو پاپولیشن ان ڈیزاسٹر “منصوبہ کےلئے 127.60ملین روپے فراہم کر ے گا جو منصوبہ کی کل لاگت192.60ملین کا 66.28 فیصد ہے جبکہ باقی 33.70فیصد رقم اسلامک ریلیف کی جانب سے استعمال کی جا ئےگی، منصوبے کے تحت اسلامک ریلیف آفات سے نمٹنے ، آفات کے خطرات کم کرنے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے تدارک کے حوالے سے اقدامات کرے گا۔یہ منصوبہNDMPاورNFPP-IVکے حوالے سے ترجیحی اقدامات کرنے میں مدد فراہم کرے گا جس میں سیلاب سے بچاﺅ کےلئے تعمیرات، سکول اور صحت کے اداروں کی حفاظت، ارلی وارننگ سسٹم کی انسٹالیشن کےساتھ ساتھ صاف پانی کو ضا ئع ہونے سے بچانے کےلئے بھی اقدامات شامل ہیں،منصوبے کے تحت بلوچستان کے 2اضلاع کوئٹہ اور چاغی کی 12یونین کونسل کے 40 د یہا ت میں کارروائی کی جائیگی جبکہ منصوبے کی مدت18ماہ مقرر کی گئی ہے۔ حکومت پاکستان نے این ڈی آر ایم ایف کی صورت میں متعد د ترقیاتی معاون اداروں کے تعاون سے آفات سے نمٹنے کےلئے پائیدار مالیاتی نظام متعارف کرایا ہے۔ این ڈی آر ایم ایف سکیور ٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کےساتھ منظم انداز میں کمپنیز آرڈیننس 1984کے سیکشن 42 کے تحت کام کرے گا۔ فنڈ کے ذریعے قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پیدا ہونےوالے سماجی،اقتصادی اور مالیاتی نقصانات و خطرات کو کم کرنے کےلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ آفات کے خطرات کو کم کرنے اور آفات سے نمٹنے کے نظام کو موئثر بنانے کےلئے سرمایہ کاری بہترین نتائج سامنے لائے گی۔ حکومت پاکستان این ڈی آر ایم ایف کے ذریعے آفات سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کےلئے اہم منصوبہ جات کی تکمیل کےلئے70 فیصدتک مالی معاونت فراہم کرے گی جبکہ 30فیصد شریک ادارے کو فراہم کرنا ہونگے۔

معاہدہ طے

مزید : علاقائی