مجرم کوسیاسی رہنما بناکرپیش کرنے کی جتنی کوشش کرلی جائے ، ناکامی ملے گی ، مرادسعید

مجرم کوسیاسی رہنما بناکرپیش کرنے کی جتنی کوشش کرلی جائے ، ناکامی ملے گی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ”نکے بابو“پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں "بڑے میاں" بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی، نواز شریف کی جیل جانے میِں عمران خان کا نہیں خود انکا، انکی اولاد اور پرویز رشید جیسے مشیروں کا کردار ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے۔جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا کہ مجرم کو سیاسی رہنما بنا کر پیش کرنے کی جتنی کوشش بھی کر لی جائے، ناکامی ہی ملے گی،پرویز رشید کی منطق مان لی جائے تو نواز شریف کو بطور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور بطور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے جیل میں ڈالا، ڈان لیکس جیسی مکروہ وارداتوں کے موجد بتائیں عمران خان نے نواز شریف پر کون سا مقدمہ قائم کیا،دونوں بھائیوں کی جرات و بہادری کا مظاہرہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، پرویز رشید تکلیف نہ اٹھائیں، ”نکے بابو“ پہلے ہی پتلی گلی سے نکل چکے ہیں ”بڑے میاں“بیماری کی آڑ میں فرار کی راہیں تلاش کررہے ہیں، دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح سیاست کی تطہیر کا عمل بھی جاری ہے،جھوٹ، مکاری، عیاری اور دھوکہ دہی کی بجائے قوم اصول، نظریے اور کردار کی سیاست چاہتی ہے۔
مراد سعید

مزید :

علاقائی -