پنجاب بار کونسل سے 602 وکلاءکی انرولمنٹ کااوریجنل ریکارڈ غائب

پنجاب بار کونسل سے 602 وکلاءکی انرولمنٹ کااوریجنل ریکارڈ غائب

لاہور (نامہ نگار خصوصی )پنجاب بار کونسل سے 602 وکلاءکی انرولمنٹ کااوریجنل ریکارڈ غائب ہوگیا،اس سلسلے میںپنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے متعلقہ وکلاءکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 18مئی کو اصل تعلیمی اسناد کے ساتھ ایگزیکٹو کمیٹی کے روبرو پیش ہوں۔پنجاب بار کونسل کا کہناہے کہ انکوائری کے بعد کونسل کے افسران و ملازمین کے خلاف فوجداری اور سخت انضباطی کارروائی ہوگی جبکہ مبینہ جعلی وکلاءکے خلاف کارروائی کا بھی اعلان کیا گیاہے ، پنجاب بارکونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد نے پنجاب بار کونسل کے سٹاف کے ساتھ ملی بھگت کرکے لائسنس حاصل کیا اور جعلی دستاویزات غائب کر دیں۔

مزید : علاقائی