عمران خان کے خلاف دائرہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 30 مئی تک ملتوی

عمران خان کے خلاف دائرہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 30 مئی تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار) سیشن عدالت نے میاںشہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف دائرہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمدامجدخان نے کیس کی سماعت کی،عمران خان کے وکیل پیرمسعود چشتی نے عدالت میں دلائل دئیے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت میاںشہبازشریف کے خلاف درج تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کرے جس پر عدالت نے مذکورہ مقدمات کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

مزید : علاقائی