سول لائن پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار،22 وارداتوں کی نشاندہی

سول لائن پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار،22 وارداتوں کی نشاندہی

لاہور(جنرل رپورٹر)سول لائن پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وا رداتوں میں ملوث گینگ رحمانی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا، ان کی نشاندہی پرشہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں میںلوٹا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ ، موبائل فون، نقدی، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ مزنگ، سول لائن، قلعہ گجر سنگھ ، لٹن روڈ، گڑھی شاہو، مغل پورہ کے علاقوں میں ڈکیتی کی22مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی کے متعدد مقدمات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔

مزید : علاقائی