بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ21کے 4افسروں کے تبادلے

بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ، گریڈ21کے 4افسروں کے تبادلے

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے چار افسروں کو تبدیل کر دیا۔ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن محمد علی شہزادہ کو ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹیریٹ تعینات کر دیا گیا۔ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن شیر عالم محسود کو ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وپیداوار لگا دیا گیا۔۔تقرری کے منتظر گریڈ 21کے آصف حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن لگا دیا گیا۔تقرری کے منتظر گریڈ 21کے آصف حیدر شاہ کو ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن لگا دیا گیا۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کاظم نیاز کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ لگا دیا گیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس سلسلہ میں باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

بیورو کریسی، تبادلے

مزید : صفحہ اول