شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ،لوگوں کے مسائل سنے

شاہ محمود قریشی کا موٹر سائیکل پر اپنے حلقے کا دورہ،لوگوں کے مسائل سنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پر عوامی رابطہ مہم میں اپنے حلقہ 156کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل ہوں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موٹر سائیکل پرہی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ بھی کیا اور تقریبات میں بھی شرکت کی۔شاہ محمود قریشی نے روزہ کی حالت میں ووٹرز کے مسائل سنے اور حل کی یقین دھانی کرائی۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،نئے بلدیاتی نظام سے عوام کے گلی محلوں کے مسائل حل ہوں گے۔
موٹر سائیکل

مزید :

صفحہ اول -